بھارت اور جنوبی افریقا کے دمیان پہلا ٹیست فیصلہ کن مرحلے میں

101

ویشاکاپٹنم (جسارت نیوزی) بھارت اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں پہلا ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا، بھارتی ٹیم نے 323 رنز 4 کھلاڑی آئوٹ پر دوسری اننگز ڈیکلیئر کر کے پروٹیز کو فتح کیلئے مجموعی طور پر 395 رنز کا ہدف دیا ، روہت شرما نے مسلسل دوسری سنچری اسکور کی اور 127 رنز بنا کر نمایاں رہے، جواب میں جنوبی افریقن ٹیم نے چوتھے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 11 رنز بنا لئے تھے، پروٹیز کو کامیابی کیلئے مزید 384 رنز اور بھارت کو 9 وکٹوں کی ضرورت ہے۔ گزشتہ روز ویشاکا پٹنم میں پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز جنوبی افریقن ٹیم نے 385 رنز 8 کھلاڑی آئوٹ پر پہلی اننگز دوبارہ شروع کی تو پوری ٹیم 431 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، اسطرح بھارت کو 71 رنز کی برتری مل گئی، سینوران 33 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، کیشو مہاراج 9 اور کگیسوربادا 15 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، ایشون نے 7 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جدیجا نے 2 اور ایشانت شرما نے ایک وکٹ لی۔ بھارتی ٹیم نے 323 رنز 4 کھلاڑی آئوٹ پر دوسری اننگز ڈیکلیئر کر کے جنوبی افریقا کو فتح کیلئے مجموعی طور پر 395 رنز کا ہدف دیا، روہت شرما 127، چیتشور پوجارا 81 رنز بنا کر نمایاں رہے، میانک اگروال 7 اور جدیجا 40 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، کپتان ویرات کوہلی 31 اور اجنکیا راہانے 27 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، مہاراج نے 2 فلینڈر اور ربادا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں جنوبی افریقن ٹیم نے چوتھے روز کھیل کے اختتام تک اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 11 رنز بنا لئے تھے، ڈین ایلگر 2 رنز بنا کر چلتے بنے، ایڈن مرکرام 3 اور تھیونس ڈی برائون 5 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں، پروٹیز کو کامیابی کیلئے مزید 384 رنز اور بھارت کو 9 وکٹوں کی ضرورت ہے۔