لائنز ایریا سے لاپتا ہونے والانوجوان سول اسپتال کے ٹراماسینٹر سے مل گیا

80

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لائنز ایریا سے آٹھ روز قبل لاپتا ہونے والانوجوان سول اسپتال کے ٹراماسینٹر سے مل گیا،نبیل نامی نوجوان کو ایدھی ٹرسٹ کے ذریعے نازک حالت میں 29ستمبر کو اسپتال پہچایا تھا۔گزشتہ ماہ کی 28تاریخ کو لائنزایریاکا رہائشی نوجوان نبیل پراسرار طور گھر سے لاپتا ہو گیاتھا۔اہلخانہ نے نبیل کے لاپتہ ہونے کے بعد تھانہ بریگیڈ میں تیس ستمبر کو اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا ۔