پولیس اہلکاروں وافسران کو اساتذہ کوسیلوٹ کرنے کے احکامات

105

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر ایس ایس پی سینٹرل نے ضلع کے تمام پولیس اہلکاروں اور افسران کو اساتذہ کوسیلوٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی ٹیچر کسی تھانے یا پولیس آفس میں کوئی مسئلہ لے کر آئے تو انتظار کرائے بغیر فوری باعزت انداز میں ان کی قانونی مدد کی جائے، ایس ایس پی سینٹرل نے احکامات دیے کہ اساتذہ سے سڑک پر اگر کوئی معمولی غلطی ہوجائے تو ان کو باعزت انداز میں تنبیہ کرتے ہوئے روانہ کیا جائے۔