مختلف حادثات اور پر تشدد واقعات میں 6 افراد جاں بحق

143

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہرمیں حادثات وپرتشدد واقعات میں تحریک انصاف کے ذمے دار سمیت 6افرادجاںبحق ‘تفصیلات کے مطابق کلری کے علاقے ماڑی پور روڈ نالے کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 40سالہ سرور خان ولد امیر خان شدید زخمی ہو گیا ،اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دوران علاج جاںبحق ہو گیا۔سائٹ سپر ہائی سے تھانے کی حدو د نیو سبزی منڈی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے دو افراد زخمی ہو گئے ،جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں دوران علاج ایک شخص جاںبحق ہو گیا ،اسپتال میں متوفی کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی متوفی کی عمر 17سالہ کے درمیان ہے جبکہ زخمی کی شناخت 30سالہ عمر کے نام سے ہوئی ،پولیس نے کارروائی کے بعد لاش شناخت کے لیے سرد خانے میں رکھوادی ہے،ڈیفنس کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 1شیل پمپ کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 24سالہ جین ولد مارشل ہلاک ہو گیا ،سپر ہائی وے تھانے کی حدود براق پمپ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اورایک شدید زخمی ہو گیا۔پولیس نے کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔فیڈرل بی ایریا میںمدنی مسجد کے باہر ٹارگٹ کلرزکی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول آصف کچلی تحریک انصاف ضلع وسطی کاسابق نائب صدرتھا،واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے واردات پر پہنچ گئی ۔ ہفتے کی شام فیڈرل بی ایریا عائشہ منزل پر واقع مدنی مسجد کے باہر موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے مسجد سے نکلنے والا 42 سالہ آصف ہارون کچلی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا،جب کہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ،واقعہ کی اطلاع ملنے پر عزیزآباد پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔اورنگی ٹائون میںایک اور معصوم پھول اتائی ڈاکٹر کے ہاتھوں مرجھاگیا۔ اورنگی ٹائون تھانے کی حدود بخاری کالونی میں الشفا بخاری کلینک کے اتائی ڈاکٹر ریاض نے معصوم 8 ماہ کی بچی کو غلط انجکشن لگا دیا جس سے بچی کی موت واقع ہوگئی۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ضلع عربی میں اتائیوں کی بھر مار ہے مین بنارس چوک اور ملحقہ آبادیوں میں اتائی ڈینٹس، جنرل فیزیشن اور میڈیکل اسٹور عوام کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں،مذکورہ عطائی ڈاکٹر اور اس کے بھائی الیاس کی غفلت کے باعث یہ آٹھواں واقع پیش آیا ہے۔ ضلع انتظامیہ اور ڈی ایچ او ٹی ایچ او اور محکمہ صحت کے افسران اعلی افسران کو سب اچھے کی رپورٹ پیش کر کے عوام کو اتائیوں کے رحم و کرم پر چھوڑا ہوا ہے۔ علاقہ عوام نے وزیر اعلیٰ سندھ، گورنر سند ھ اور وزیر صحت سیے عطائیوں کے خلاف بھرپور کارروائی مطا لبہ کیا ہے ۔