کسٹمز انٹیلی جنس کی کارروائیاں، ڈیڑھ کروڑ مالیت کی متفرق اشیا ضبط

54

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مسافربسوں کے ذریعے اسمگل کی جانے والی ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کی متفرق اشیا ضبط کرلیں۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاوید کو خفیہ اطلاع ملی کہ کوئٹہ سے آنے والی مسافربسوں کے ذریعے متفرق اشیا کی اسمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے جس پر ٹیم نے ناردرن بائی پاس پر منگھوپیرپولیس کی مددسے ناکہ بندی کی تاہم کوئٹہ سے آنے والی 2مسافربسوں کوروک کربس ڈرائیوروں سے بسوں میں موجودسامان کے دستاویزات طلب کیں ،بس ڈرائیورسامان کے دستاویزات مہیانہیں کرسکے جس پر کسٹمزانٹیلی جنس کی چھاپا مارٹیم نے بسوں کی تلاشی لی تواس سے ایک کروڑ36 لاکھ مالیت کی 18265کلوگرام چھالیا برآمداوردیگرمتفرق اشیا برآمدہوئیں جبکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی بسوں کی مالیت 70لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس نے چھالیہ ،دیگراشیا اوربسوں کوقبضے میں لے کرمقدمہ درج کرلیاہے۔ علاوہ ازیں کسٹمزانٹیلی جنس کی مذکورہ چھاپا مارٹیم نے مزید کارروائیوں کے دوران 7کروڑمالیت کی 50ہزار کلوگرام چھالیا،انڈین گٹکا، کپڑا، ٹائرز اور 30ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل ضبط کرکے گرفتار3ملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی ۔یماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مس ڈیکلریشن کے ذریعے کپڑے کے کنسائن منٹ کی کلیئرنس کی کوشش ناکام بناتے ہوئے غیرقانونی کلیئرنس میں ملوث ملزمان میں شامل میسرزشایان برادرزٹریڈنگ کمپنی کے مالک سید محمدعمران کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔