طالبہ مصباح کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف مظاہرہ

91
ہمددریونیورسٹی کے طلبہ ڈکیتی مزاحمت پرہلاک طالبہ مصباح کے قاتلوںکی گرفتاری کے لیے مظاہر ہ کررہے ہیں (فوٹو:محمداحمد)
ہمددریونیورسٹی کے طلبہ ڈکیتی مزاحمت پرہلاک طالبہ مصباح کے قاتلوںکی گرفتاری کے لیے مظاہر ہ کررہے ہیں (فوٹو:محمداحمد)

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال میں گزشتہ دنوں ڈکیتی کے دوان نجی یونیورسٹی کی طالبہ مصباح کے قتل اور قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف طلبا نے کراچی پریس کلب پر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے بینرز اورپلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پرقاتلوں کی گرفتاری کے نعرے درج تھے۔ اس موقع پر شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔ مظاہرین نے وزیر اعلیٰ سندھ ، گورنرسندھ اور ڈی جی رینجرز سے نوٹس لینے کی درخواست کی۔ ان کا کہنا تھا کہ احتجاج ملزمان کی گرفتاری تک پر امن طریقے سے جاری رہے گا۔