اردو لغت (تاریخی اصول پر) کی سی ڈی جاری کردی گئی

365

کراچی (پ) سید عقیل عباس جعفری (چیف ایڈیٹر اردو لغت بورڈ) کی زیرنگرانی، اردو لغت (تاریخی اصول پر)کی بائیس جلدوںکی سی ڈی منظرعام پر آگئی ہے۔ اسکول، کالج، یونیورسٹی لائبریری اورہر پڑھے لکھے گھر میں اس کا ہونا ضروری ہے۔ اس سی ڈی کی قیمت صرف 300روپے مقرر کی گئی ہے۔ یہ سی ڈی اردو لغت بورڈ، قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن، حکومت پاکستان، ایس ٹی18- اے، بلاک نمبر 5، گلشن اقبال کراچی سے حاصل کی جاسکتی ہے۔