جسٹس عیسیٰ کیخلاف صدارتی ریفرنس: لارجر بینچ 8اکتوبر کو کیس کی سماعت کریگا

93

اسلام آباد(صباح نیوز)جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کے معاملے پر جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں10 رکنی لارجر بینچ 8اکتوبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے صدر، وزیر اعظم، اٹارنی جنرل اور دیگر تمام فریقین کو نوٹسز جاری کیے تھے،گزشتہ سماعت پر جسٹس قاضی فائز کے وکیل منیر احمد ملک کی جانب سے طبی بنیاد پر التوا کی درخواست کی تھی،10 رکنی لارجر بینچ میں سے ایک معزز جج بھی بیرون ملک ہونے کے باعث بینچ کا حصہ نہیں تھے ۔