چاغی‘ایرانی حکام نے مشترکہ سفری راہداری کو بند کردیا

182

چاغی (اے پی پی) ایرانی حکام نے تفتان سرحد پر مشترکہ سفری راہداری کو16 روز کے لیے بند کردیا۔ لیویز حکام کے مطابق سفری راہداری کو اربعین کی تعطیلات کے سلسلے میں بند کیا گیا۔ تاہم تعطیلات کے دوران اجازت نامے کی مدت ختم ہونے والے مسافروں کو اپنے ملک واپس جانے کی اجازت ہوگی۔