ٹیم میں تبدیلی کے بعد کارکردگی میں فرق آتا ہے، مصباح الحق

65

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سری لنکن ٹیم اچھا کھیلی، تاہم اگلے میچ میں جیتنے کو شش کریں گے۔

قذافی اسٹیدیم لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مصباح الحق نے کہا کہ پاکستان بقابلہ سری لنکا پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد تنقید بہت کی گئی جب کہ اس سے قبل سری لنکن ٹیم کی آمد پر کہا جارہا تھا کہ پاکستان کو اپنی بی ٹیم کو میدان میں اتارنا چاہیے۔سری لنکا کے خلاف قومی ٹیم کی ناقص بیٹنگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں تبدیلیوں کے بعد کارکردگی میں فرق آتا ہے.

مصباح الحق نے کہا  کہ ٹی ٹوئنٹی میچز زیادہ تر اچھے  پاور پلے کھیل کرجیتےجاتے ہیں۔پہلے میچ میں مہمان ٹیم  کے کھلاڑی دنوشکا اور شاناکا نے بہترین اننگز کھیلی جس کی وجہ سے ٹیم  پر دباؤ اآیا . احمد شہزاد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان سپرلیگ میں اچھی کارکردگی کے بعد انہیں ٹیم میں شامل کیا گیا . احمدشہزاد اور عمراکمل کو اوپر کے نمبروں پر بھیج کر انہیں  موقع دینا چاہتے ہیں۔کوشش کر رہے ہیں کہ بابراعظم کو زیادہ اوورز کھیلنے کا پورا موقع ملے.

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ سیریز میں سب کو برابر موقع ملے،سرفراز احمد دباؤ میں ہیں لیکن کوشش ہے کہ وہ اپنی نیچرل گیم کھیلیں۔نمبر ون ٹیم ہوتے ہوئے ہار پر دکھ ہوتا ہے، اگلے میچ میں جیتنے کو شش کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا  پاکستان میں کہ سری لنکا ٹیم کے اس دورے کے بعد سری لنکن بورڈ کو مزید اعتماد ملےگا۔ دعا ہےکہ پاکستان میں جلد ٹیسٹ کرکٹ بھی بحال ہوں .