امریکی ریاست کنساس میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک،5 زخمی

207

کنساس سٹی: امریکی ریاست کنساس کے ایک بار میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کنساس شہر کی مرکزی اسٹریٹ پر واقع ٹکوئلا بار میں تقریبارات ایک بجکر 27 منٹ پرپیش آیا۔کنساس سٹی پولیس کے ترجمان تھامس کے مطابق  فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد کو گولیا ں لگی جن میں سے 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دیگر زخمیوں کوطبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ پولیس  ترجمان کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے اور نا ہی حملے کہ وجوہات کا پتہ چل سکا ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور بہت جلد حملہ آور تک پہنچ جائیں گے۔