ایران میں قید غیرملکی “وی لاگرز” رہا ہوگئے

402

 ایران میں قید برطانوی نژاد آسٹریلوی خاتون اور اس کے دوست کو جیل سے رہا کر دیا گیا۔

یہ بیان آسٹریلیا کی مرکزی حکومت نے جاری کیا ہےجس کے مطابق رہائی پانے والےدونوں  “وی لاگرز”  کو کو ایران کے دارالحکومت تہران میں بغیر اجازت ڈرون کیمرہ استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ ایک اور برطانوی نژاد آسٹریلوی خاتون کائلی مور گلبرٹ بھی اس  الزام میں دس سال  قیدکی سزا کاٹ رہی ہیں۔

کائلی مور گلبرٹ

اس حوالے سے آسٹریلوی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ کائلی مور گلبرٹ کی رہائی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے راحت کی بات ہے کہ ایران نے دو وی لاگرز کو رہا کردیا ہے۔

ان تینوں وی لاگرز کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب وہ دنیا کی سیر کے دوران ایشیا سے براستہ ایران برطانیہ جاتے ہوئے تہران میں اپنے ہزاروں سوشل میڈیا فالورز کے لیے ان یادگار لمحات کو اپنے ڈرون کیمرہ کی مدد سے رکارڈ کررہے تھے۔