”بھارت نے چھیڑ چھاڑ کی تو ذمہ دار مولانا ہوں گے“

525

وزیر ریلوےشیخ رشید کا کہنا ہےکہ اگر بھارت نےچھیڑ چھاڑ کی تو ذمہ داری مولانا فضل الرحمان پر عائد ہوگی۔ مولانا کے آگے کنواں اور پیچھے کھائی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی مولانا کے دھرنے میں شرکت نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا ہےکہ  شہبازشریف وکٹ کےدونوں طرف کھیلاتاہے، شہبازشریف کچھ دنوں میں ایکسپوزہوجائیں گے۔

وزیرریلوے نے مزید کہا کہ مجھےخدشہ ہے کہ دھرنے کی صورتحال سےبھارت فائدہ اٹھا لے گا، اگر بھارت نے چھیڑچھاڑکی تو ذمہ دار فضل الرحمان ہوں گے ۔

شیخ رشیدنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نےمسائل کوفرنٹ فٹ سے لیڈ کیا ہے، میں توکابینہ اجلاس میں سبزیوں کےبھاؤبھی بتاتاہوں۔