ممنوع انجکشن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

421

کوئٹہ ائیرپورٹ حکام کی کارروائی ،15 ہزار سے زائد ممنوعہ انجکشن برآ مد کرلیے گئے۔

کوئٹہ میں ائیرپورٹ حکام کی پھرتیاں مسافرکے بیگ سے15 ہزار سے زائد ممنوعہ انجکشن برآ مد ہوئے ہیں، ممنوعہ انجکشن مویشیوں کا دودھ بڑھانے کیلئےاستعمال کیے جاتے ہیں۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ انجکشن  اسمگل کرنے والے مسافر کا پتہ لگا لیا ہےجلد کارروائی کا آغاز کردیاجائے گا۔

دوسری جانب ممنوعہ انجکشن  کی قیمت ساڑھے 4 کروڑ روپے سے زائدہے۔