عالمی ٹیچرز ڈے: اساتذہ قوم کے محسن ہیں، وزیراعظم

324

وزیراعظم نے ٹیچر زڈے کے موقع پر اساتذہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اساتذہ نوجوان نسل کےاعلیٰ کردارکی تشکیل کے لیے کوشاں ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان اپنے  پیغام میں کہا ہے کہ  میں اپنے تمام اساتذہ کو بھی خصوصی طور پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اساتذہ قوم کے محسن ہیں جو کامیابی کے حصول میں سیڑھی کا کردار ادا کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اساتذہ کی قدر و منزلت کو یقینی بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں ہر سال 5 اکتوبر کو ٹیچرز ڈے منایا جاتا ہے۔اس دن کے منانے کا خالصاً مقصد اساتذہ کو تعلیمی شعبوں میں متحرک کرنے میں مدد فراہم کرنا اور اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ اساتذہ مستقبل کے معماروں کی تعلیمی ضروریات کو جاری رکھیں گے۔