کراچی ایئرپورٹ پرٹیک آف کے دوران طیارے سے پرندہ ٹکراگیا

556

کراچی سے بحرین جانے والی غیر ملکی ایئرلائن کی پروازسے پرندہ ٹکراگیا۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، ٹیک آف کے دوران غیر ملکی ایئر لائن کے طیارے سے پرندہ ٹکراگیا جس کے بعد طیارے کو اڑان سے روک دیا گیا۔

طیارے میں 300 افراد سوار تھے جب کہ پرندہ ٹکرانے سے  طیارے کے اگلے حصے کونقصان پہنچا۔واقعے کی اطلاع ملنے پرسول ایوی ایشن کے انجینئرز موقع پر پہنچ گئے اور طیارےکا معائنہ کیا۔طیارے کی مرمت کا عمل جاری ہے جس کی وجہ سے پرواز تاخیر کا شکار ہے۔