“لاہور میں ہونے والا آزادی کشمیر مارچ نئی تاریخ رقم کرے گا”

516

امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب وصدر ملی یکجہتی کونسل وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ چھ اکتوبر کو لاہور میں ہونے والا آزادی کشمیر مارچ ایک نئی تاریخ رقم کرے گا اور بھارت سمیت عالمی برادری کو یہ پیغام جائے گا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔ ۔

”آزادی کشمیر مارچ“ کے حوالے سے منعقدہ مختلف تقریبات سے خطاب، عوامی وفود سے گفتگو، سیاسی و مذہبی راہنماؤں اور اہم شخصیات سے ملاقا تیں کرتے ہوئے جاوید قصوری نے کہا کہ  بھارتی عدالتیں بھی مودی کی پشت پر کھڑی ہیں،  عالمی عدالت انصاف کو انسانی حقوق کی پامالی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وبربریت کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔ دنیا کا میڈیا اس ستر سالہ مسئلے پر تشویش کا اظہار کررہا ہے مگر بدقسمتی سے انسانی حقوق کے چمپیئن ممالک، این جی اوز اور او آئی سی اور اقوام متحدہ محض بیانات سے آگے نہیں بڑھ رہے۔ ہندوستان نے 5اگست کے اقدام سے جو نفرت کا بیج بویا ہے،وہ خطے کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

محمد جاوید قصوری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر ایک آتش فشاں کی مانند کھول رہا ہے۔ قابض بھارتی فوج میں اتنی اخلاقی جرأت نہیں کہ وہ وادی سے کرفیو خاتمہ کرسکے۔ مقبوضہ کشمیر میں ہر شخص برھان مظفر وانی بن چکا ہے۔ وہ کسی قیمت پر بھارت کا حصہ بن کر نہیں رہنا چاہتا۔ یہاں تک کہ بھارت نواز کشمیر ی سیاستدان بھی ہندوستا ن کے اس ظالمانہ اقدام کی کھل کر مذمت کررہے ہیں۔