سندھی اجرک والی نمبر پلیٹ متعارف کرانے کا اعلان

780

کراچی: محکمہ ایکسائز سندھ نے سندھی اجرک کے لوگو والی جدید نمبر پلیٹ متعارف کرانے کا اعلان کردیا ۔

سیکریٹری ایکسائز عبدالحلیم شیخ کےمطابق پہلےمرحلے میں 3 لاکھ گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کیلئےنمبر پلیٹ بنوائی جائیں گی۔

محکمہ ایکسائز کی جانب سے چپ والی نمبر پلیٹ سال 2020 میں متعارف کرائی جائے گی جس کیلئے سندھ کابینہ اور وزیراعلیٰ سندھ سے منظوری لی جائے گی۔

سیکریٹری ایکسائز کا کہنا ہے کہ  اجرک سے بنی نئی نمبر پلیٹ اسکین کرنے سے مالک سمیت تمام معلومات آسانی سے مل جائے گی اور گاڑی چوری کرنے والے بھی پکڑ میں آجائیں گے۔