کراچی میں ڈینگی بخار وبائی شکل اختیار کرگیا

83

کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ڈینگی بخار وبائی شکل اختیار کرگیا۔

 کراچی کے جناح اسپتال میں ڈینگیئ سے متاثرہ  2افراد زندگی کی بازی ہار گئے  جبکہ راولپنڈی، اسلام آباد میں مریضوں کی تعداد 10 ہزار سےبھی تجاوز کرگئی ہے۔

 کراچی میں رواں برس ڈینگی بخار سے ہلاکتوں کی تعداد 15 سے تجاوز کرگئی ہے۔

جڑواں شہروں میں بھی ڈینگی کے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،مریضوں کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ مرض دونوں شہروں میں 35 افراد کی جان لے چکا ہے۔