سابق پیمرا چیئرمین ابصار عالم کا تقرر تاریخ تعیناتی سے منسوخ

68

اسلام آباد(آن لائن ) سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی تقرری کو تاریخ تعیناتی سے منسوخ قرار دے دیا گیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں صدر مملکت نے تعیناتی کے روز سے تقرر کالعدم قرار دے دیا۔ ابصار عالم کو سابق وزیراعظم نوازشریف نے چیئرمین پیمرا تعینات کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ابصار عالم کو دوران ملازمت ملنے والی بے پناہ مراعات اور بھاری تنخواہوں کو واپس لیے جانے کا امکان ہے۔
ابصار عالم