امیر حیدر خان ہوتی کی سوتیلی ماں کی درخواست ماتحت عدالت کو دوبارہ سننے کا حکم

113

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی کی سوتیلی ماں کی جانب سے جائداد اور رقم کے حصول کے لیے دائر درخواست ماتحت عدالت کو دوبارہ سننے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔ جمعے کوکیس کی سماعت عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کو دوبارہ کیس سننے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ٹرائل کورٹ دونوں
فریقین کا بیان ریکارڈ کرے۔ اسلام آباد کی ماتحت عدالت نے فیصلہ اعظم ہوتی کی بیوی حمیرا خان کے حق میں دیا تھا۔ درخواست گزار حمیرا خان نے موقف اختیار کیا ہے کہ میرے شوہر نے10 کروڑ روپے نقد اور 80 ایکڑ اراضی حق مہر میں دی تھی۔
امیر حیدر ہوتی