اے پی این ایس کے رہنماؤں کا وسیم احمد کے بیٹے کے انتقال پر اظہار افسوس

118

کراچی(پ ر)آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر حمیدہارون اور سیکرٹری جنرل سرمد علی نے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے روزنامہ عوام کوئٹہ کے پبلشر / ایڈیٹر اور اے پی این ایس کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن وسیم احمد کے بیٹے دانیال وسیم کے نا گہانی انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے‘مرحوم کا انتقال جرمنی میں ہوا ۔ نماز جنازہ ممکنہ طور پر 6اکتوبر بروز اتوار بعد نماز ظہر بلاک 15، فلیٹ نمبر2 ، P.H.A apartment، G-7/1،زیرو پوائنٹ ، اسلام
آبادمیں ادا کی جائیگی۔ اے پی این ایس کے عہدیداروں نے مرحوم کی مغفرت اور سوگوار خاندان کو اس سانحہ پر صبرجمیل کی دعا کی ہے ۔
اے پی این ایس