پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کیخلاف حکم امتناع کی استدعا مسترد

108

لاہور (اے پی پی) لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب لوکل گورنمنٹ تر میمی ایکٹ 2019 ء کے خلاف حکم امتناع کی استدعا مسترد کرتے ہوئے درخواست گزاران کے وکلا کو حکومت اور لوکل گورنمنٹ کے جواب کی روشنی میں جواب الجواب داخل اکرنے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر صوبے بھر کے سابق چیئرمین ضلع کونسلوں، میونسپل کمیٹیوں، میئرز اور سابق لارڈ میئر لاہور سمیت 34
درخواستوں پر سیکرٹری قانون، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور الیکشن کمیشن کے حکام کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مامون رشید کی سربراہی میں فل بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔ پنجاب حکومت اور سیکرٹری لوکل نے جواب جمع کروا دیا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواستیں قابل سماعت نہیں ہیں لہٰذا ان کو مسترد کر دیا جائے۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواستیں ناقابل سماعت ہیں لہٰذا انہیں مسترد کیا جائے، الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فل بینچ جب چاہے‘ ہم الیکشن کرانے کو تیار ہیں جبکہ درخواست گزاران کے وکلا نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالتی فیصلے تک حکم امتناعی جاری کیا جائے۔ عدالت نے کیس کے حتمی فیصلے تک حکم امتناع جاری کرنے اوردرخواست گزاروں کی دوبارہ کام شروع کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔
پنجاب لوکل گورنمنٹ