نام نہاد ہائیڈرو ورکرز یونین کے عہدیدران نے میگا کرپشن کی

106

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) واپڈا ایمپلائز پیغام یونین کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد ساجن پنہور، علاؤ الدین قائم خانی، محمد عثمان جونیجو، محمد صفدر آرائیں، ذوالففقار علی زرداری، انیس احمد خان، جاوید اقبال ودیگر نے کہا ہے کہ بجلی چوروں کے سہولت کار نام نہاد ہائیڈرو ورکرز یونین کے عہدیدران نے پورے ملک میں واپڈا، بجلی کمپنیز کے اندر میگا کرپشن کرکے اربوں روپے کے اثاثے بنائے ہیں، جس میں مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی، سیکرٹری جنرل خورشید احمد، حاجی محمد رمضان، مرکزی چیئرمین گوہر تاج خان جو کسی بھی آرگنائزیشن کے مستقل ملازم نہیں ہیں اور تمام کی عمریں 80 پلس ہیں، ان کی الاودیں تمام بجلی کمپنیز، واپڈا کے اداروں میں بڑی پوسٹوں پر تعینات ہیں اور بیرون ملک مقیم ہیں، ان کی جانب سے پاکستان کی تمام بجلی کمپنیز میں ہر ماہ اربوں روپے کی کرپشن ہورہی ہے، جس میں ان کے ریجنل، زونل، ڈویژنل، عہدیداران کرپشن کا حصہ ہیں، عرصہ دراز سے ایک ہی جگہ پر تعینات ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کیخلاف تحقیقات کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور ہائیڈرو یونین کی جانب سے 3 اکتوبر کی غیر قانونی ہڑتال کیخلا ف سخت ایکشن لیا جائے۔