سپرنٹنڈنگ انجینئر میرپور خاص سرکل سکندر میمن کو چارج سنبھالنے پر مبارکباد

141

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایسن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ، نائب صدر ایوب شیخ، فاروق باجوہ، امین قاضی ودیگر نے سپرنٹنڈنگ انجینئر میرپور خاص سرکل سکندر میمن کو سرکل کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکندر میمن ایک تجربہ کار اور فرض شناس افسر ہیں، ان کی آمد سے میرپور خاص سرکل میں ملازمین کے دیرینہ مسائل حل ہوسکیں گے۔