بھارتی فوج نے کشمیر میں کرفیو لگا کر عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا دیں، ڈاکٹر امرشی ٹھاکر

145

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے حیدر آباد کی ہندو برادری کی جانب سے اولڈ کیمپس سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر امر شی ٹھاکر، شام لعل، کچی والجی، ٹھاکر موہن لال نے کہا کہ پورے پاکستان کی ہندوی برادری کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک آزاد ریاست ہے۔