نواب شاہ میں بھی 3افراد میں ڈینگی کی تشخیص

93

نوابشاہ ( نمائندہ جسارت)ڈینگی نے دیگر شہروں کے ساتھ نواب شاہ کا رخ کرلیا پیپلز اسپتال کے میڈیکل وارڈ میں ڈینگی کے شکار 3 مریض داخل ڈینگی کے شکار مریضوں کا میڈیکل وارڈ میں قائم ڈینگی آئی سولیشن وارڈ میں علاج شروع کر دیا گیا ہے ، زیرعلاج مریضوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے، ایم ایس ڈاکٹر یوسف زرداری کے مطابق4 بیڈ پر مشتمل ڈینگی وارڈ بنایا گیا ہے اور ضرورت کے مطابق بیڈ میں اضافہ کردیا جائے گا ‘یم ایس ڈاکٹر محمد یوسف زرداری نے کہا کہ ہم مریضوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کر کے ان کا ترجیحی بنیاد پر علاج کر رہے ہیں۔