حیدرآباد:حیسکو کی غفلت نے میٹرک کے طالبعلم کی جان لے لی

104

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد میں حیسکو کی غفلت نے میٹرک کے طالبعلم کی جان لے لی،اسکول کی چھت پرجھولتے بجلی کے ہائی ٹینشن تاروں سے ٹکرا کر میٹرک کا طالبعلم جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق حالی روڈ کے علاقے امریکن کوارٹر میں واقع گورنمنٹ خالد میموریل ہائی اسکول میں جمعہ کے روز ہاف ٹائم کے وقت کچھ طلبا کھیل کود کی غرض سے اسکول کی چھت پر چلے گئے اور اس دوران ایک 16 سالہ طالبعلم حمزہ علی ولد محمد اسلم اوپر سے گزرنے والے بجلی کے 11 ہزار وولٹ کے ہائی ٹینشن تار وںسے ٹکرا گیا اور بجلی کا زوردار جھٹکا لگنے سے اچھل کر دیوار سے جا ٹکرایاجسے فوری طور پر شدید زخمی حالت میں سول اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں کی کوشش کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکا۔
طالبعلم جاںبحق