سندھ ہائیکورٹ: فیصل واڈا کیخلاف شہباز شریف کی اپیل مسترد

115

کراچی (آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے رہنما تحریک انصاف اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی درخواست مسترد کردی، شہباز شریف نے حلقہ این اے 249 میں فیصل واوڈا کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی کراچی کے حلقہ این اے 249 میں فیصل واوڈا کی کامیابی کے خلاف درخواستیں مسترد کردی گئیں۔ شہباز شریف نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ فیصل واوڈا کو 35 ہزار 349 جبکہ شہباز شریف کو 34 ہزار 626 ووٹ ملے۔ ہمارے پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 نہیں دیے گئے۔ درخواست میں کہا گیا کہ بیشتر پولنگ اسٹیشنز پر سادہ کاغذ پر نتائج تھما دیے گئے، کئی فارم 45 پر پریزائیڈنگ افسر کے دستخط بھی نہیں تھے۔ سندھ ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ شہباز شریف بے ایمان انسان ہیں، ن لیگ کی پوری قیادت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم کسی کی گیڈر بھپکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، مولانا فضل الرحمان کا وزن کم کرنے کے لیے اڈیالہ جیل اور اٹک جیل میں ایکسرسائز مشین رکھ رہے ہیں۔
شہباز شریف اپیل