ملک ریاض نے آرمی چیف سے نیب کی شکایت لگا دی

132

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) دو روز قبل ملک کی سرکردہ کاروباری شخصیات نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے گذشتہ رات راولپنڈی میں عشائیے کے دوران ملاقات کی تھی۔آرمی چیف سے ملاقات کے دوران ایف بی آر شبر زیدی اور وزیر مملکت حماد اظہر بھی موجود تھے۔معروف بزنس مین و تاجر میاں محمد منشاء نے کہا کہ تعمیراتی کنسیشن دینے کی ضرورت ہے۔اس سے پوری معیشت کا پہیہ چل سکتا ہے۔ نیب کو بزنس سے جدا کیا جائے۔بلڈر ٹائیکون ملک ریاض نے تعمیراتی سرگرمیوں اور نیب سے متعلق بات کی کہ 460 ارب ہم سپریم کورٹ آف پاکستان میں دینے کی حامی بھر چکے ہیں اس کے باجود بھی نیب کے نوٹسز مل رہے ہیں۔جس پر آرمی چیف نے ملک ریاض کو حوصلہ کن افزا جواب دیا۔انہوں نے کہ آپ بھرپور انداز میں کام کریں ، آپ کو کسی قسم کا خوف نہیں ہونا چاہیے۔آپ ہر لحاظ سے آگے بڑھیں۔خیال رہے کہ بزنس کمیونٹی نے آرمی چیف کو معاشی جمود سے آگاہ کیا جس میں ڈی جی پی کی افزائش انتہائی کم ترین سطح پر آ گئی ہے جب کہ مہنگائی مسلسل بڑھتی جا رہی ہے اور اس کے نتائج کی وجہ سے معاشی سرگرمیاں بھی رْک گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس صورتحال میں ایف بی آر آمدنی بڑھانے کے لیے مسلسل بزنس کمیونٹی کو نچوڑ رہا ہے۔بزنس کمیونٹی نے آرمی چیف کو شکایت کی کہ ملک میں کاروبار کی بڑھتی ہوئی لاگت کی وجہ سے انہیں اپنا بزنس معاشی لحاظ سے سازگار سطح پر رکھنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ حکومت صرف زبانی یقین دہانیاں کروا رہی ہے اس کے قول و فعل میں تضاد پایا جاتا ہے۔ تاجروں اور کاروباری شخصیات کی شکایات سن کر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان سے ہمیں محبت ہے۔کاروباری لوگوں کی پاکستان کے لیے جو خدمات اور قربانیاں دی ہیں اس سے سب آگاہ ہیں۔آپ کی کوششوں سے ہی ملک چلے گا۔آرمی چیف نے کہا کہ آپ کی پریشانیاں سن کر مجھے انتہائی ہمدردی ہے اور میں ان کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا۔انہوں نے تاجروں کے وفد سے کہا کہ آپ حکومت سے مکمل تعاون کریں اور حکومت مخالف کسی بھی قوت کی حمایت نہ کریں۔آپ کے مسائل حل کیے جائیں گے۔
ملک ریاض کی شکایت