حیدرآباد:بارش کو 2روز گزرگئے، صورتحال تاحال بہتر نہ ہوسکی

177

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)بار ش کو 2روز گزرگئے لیکن صورتحال تاحال بہتر نہ ہوسکی، بیشتر علاقوں میں برسات اور سیوریج کا پانی جمع رہا‘ لوگوں نماز جمعہ کے لیے سخت دشواری کا سامنا ۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میںجمعرات کے سہ پہر ہونے والی برسات کے باعث جمعہ کے روز بھی بیشتر علاقوں میں برساتی پانی اور گندگی وکیچر کے باعث عوام کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ لیاقت کالونی‘ پریٹ آباد‘ پھلیلی‘ رشی گھاٹ‘ فقیر کا پڑ‘ مکرانی پاڑہ گڈز ناکہ‘ لطیف آباد نمبر12,5,10,4,2,7,9,میں جگہ جگہ پانی جمع رہا ہے جبکہ بازاروں میں کیچر اور گندگی کے باعث تعفن اٹھا رہا تھا اسی طرح قاسم آباد،اولڈ وحدت کالونی،نیو وحدت کالونی،جی او آر کالونی سمیت دیگر علاقوں میں بھی صورتحال انتہائی ابتر رہی اور بچوں کو اسکول جبکہ شہریوںکو نماز جمعہ کے لیے جانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا ۔
پانی جمع