سکھر، قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ بچی جاں بحق، میاں بیوی زخمی

127

سکھر(آن لائن)قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں ایک بچی جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق روہڑی قومی شاہراہ روڈ پر غلام بند پولیس چوکی کے قریب تیز رفتار کار نے
موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار میاں بیوی زخمی ہوگئے جبکہ ان کی 7برس کی بچی موقع پر ہی دم توڑ ہوگئی۔ زخمیوں اور جاں بحق ہونے والی بچی کی میت ایدھی ایمبولینس کے ذریعے تعلقہ اسپتال روہڑی منتقل کر دی گئی، حادثے کا شکار افراد کو تعلق شاہپور سے بتایا جاتا ہے ۔
سکھر حادثہ