مریم نواز کے جیل والے کمرے میں کھٹمل اور مچھرہیں، ڈاکٹر عدنان

112

لاہور(آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ جیل میں مریم نواز کے کمرے میں کھٹمل اور مچھرہیں، دعوؤں کے باوجود بیٹر کلاس فراہم نہیں کی گئی،
چھوٹے سے سیل میں رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹر عدنان خان نے ایک بیان میں کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی ہے، مریم نواز کو چھوٹے سے سیل میں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مریم نواز کے کھٹملوں اور مچھروں سے متاثرہ سیل میں بنیادی سہولیات تک میسر نہیں، ان پر کھانا اور دیگر ضرورت کی اشیا بھی گھر سے منگوانے پر پابندی ہے۔ ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ جیل قوانین کے مطابق بیٹر کلاس مریم نواز کا حق ہے۔
ڈاکٹر عدنان