ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں برطانوی شواہد نامکمل قرار

100

اسلام آباد (آن لائن) ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس برطانوی شواہد انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیئے گئے۔ انسداد
دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے شواہد نامکمل ہونے پر ایف آئی اے کو واپس کر دیئے۔ گواہوں کی فہرست شواہد کا حصہ نہیں۔ عدالت نے دوران سماعت استفسار کیا کہ ان شواہد کو پیش کرنے والے گواہ کون ہیں۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ سربمہر نہیں عدالت نے حکم دیا کہ 9اکتوبر تک مکمل شواہد اور گواہوں کی فہرست پیش کی جائے۔ کیس کی سماعت 9اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔
عمران فاروق قتل کیس