کیپٹن عبدالمجید فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل کل کھیلاجائے گا

130

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ینگ سولجر فٹبال کلب کے زیراہتمام نشترپارک فٹبال گرائونڈ میں جاری آل کراچی کیپٹن عبدالمجید ایم سی بی، اینڈ استاد سلیم اختر میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندار فائنل معرکہ کیماڑی محمدن اور گرین مجاہد ڈالمیاں کے مابین کل شام4.30 بجے کھیلا جائے گا۔اس میچ کے مہمان خصوصی بنگل خان مہر اسپیشل اسسٹنٹ وزیرا علی سندھ برائے اسپورٹس اینڈ یوتھ آفیئر ہونگے ، جو فائنل کے اختتام پر انعامات تقسیم کریں گے۔ ینگ سولجر فٹبال کلب کے جوائنٹ سیکریٹری نوید خان اور سیکریٹری وحید الرحمن اعوان کے مطابق فائنل کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، ینگ سولجر فٹبال کلب کے سر پرست اعلی اسلم اسلام ،کے علاوہ دیگر مہمانوں میں ریاض الدین، کاشف، صلاح الدین، سلیم سماء، رضاخان، محمود احمد خان مودی، عبدالوحید، ذوالفقار علی بھٹو، اسلام، بابا ظفر، رائو فاروق، عمران فیصل مطیع الرحمن، سکندر لالہ سمیت دیگر کی شرکت متوقع ہے۔ واضح رہے کہ سیمی فائنل میں مقابلوں میں گرین مجاہد ڈالمیاں نے باچاخان میموریل کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0سے اور کیماڑی محمدن نے ینگ عزیز آباد ایف سی کو3-1 سے ٹھکانے لگاکر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔