لیور پول کے ہاتھوں سالزبرگ کو شکست سوآریز نے بارسلونا کو فتح دلا دی

111

اینفیلڈ(آئی این پی)فٹبال چیمپئنز لیگ میں لیور پول نے سپر اسٹار محمد صلاح کے شاندار دو گولز کی بدولت سالزبرگ کو چار تین کی شکست سے دوچار کر دیا، سوآریز کے اسٹائلش گولز نے بارسلونا کو فتح دلا دی، سپرا سٹار لیونل میسی کامیاب نہ ہو سکے۔اینفیلڈ میں چیمپئنز لیگ گروپ ای کا بڑا مقابلہ ہوا، لیور پول نے ریڈبل سالز برگ کے خلاف جارحانہ انداز اپنایا، 9 ویں منٹ پہلا گول کر دکھایا۔ مایہ ناز محمد صلاح کے دو گولز سے چار تین کی فتح ریڈ برگیڈ کے نام رہی۔دوسرے میچ میں بارسلونا کا انٹر میلان سے جوڑ پڑا، دوسرے ہی منٹ انٹرمیلان کی برتری نے میچ سنسنی خیز بنا دیا۔ دوسرے ہاف میں اسٹار سے بھری ٹیم بارسا کا شاندار کم بیک، اسٹائلش گول سے اسکور برابر کیا، پھر آخری منٹس میں دوسری بار بال کو جال میں ڈال کر کمال دکھایا۔ دو ایک کی جیت ٹیم کے نام رہی۔