لاہور کی شاہراہوںپر پاکستانی اورسری لنکن کھلاڑیوں کی تصویریں آویزاں

110

لاہور(جسارت نیوز)پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سریز کا آغاز آج سے ہو رہا ہے ،لاہور کی شاہراہوں پر پاکستان اورسری لنکا کے کپتانوں کی تصویریں آویزاں کی گئی ہیں۔قذافی اسٹیڈیم کے مین گیٹ پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور سری لنکن ٹیم کے کپتان ڈاسن شناکا کی تصویریں لگائی گئی ہیں۔اسٹیڈیم کے گیٹ پر پاکستان اور سری لنکا کے پرچم بھی لہرائے گئے ہیں ۔پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کاگزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن بھی منعقد ہوااور کپتانوں کی پریس کانفرنس اور ٹرافی کی رونمائی بھی ہوئی۔کپتان سرفراز احمد ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد پر امید ہیں کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی اپنے نام کریں گے۔سیریز کے لئے لاہور میں سخت سیکورٹی کے اقدامات کیے گئے ہیں۔نشترپارک اسپورٹس کمپلیکس میں واقع کے داخلی راستوں کو ہر قسم کی ٹریفک اور آمد و رفت کے لیے بند کردیاگیاہے، ان میچوں کے لیے اہلکاروں سمیت تمام متعلقہ افراد کو خصوصی کارڈز جاری کیے گئے ہیں۔ دوسری طرف پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے تمام انکلوژرز کے باہر ہیلپ سینٹرز قائم کر دیے گئے۔پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹوئنٹی 20سیریز کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم کے صدر دروازے سمیت تمام انکلوژرز کے باہر ہیلپ سنٹرز قائم کر دیے۔