برطانیہ ، فٹبالر محمد صلاح سے متاثر ہوکر مداں نے اسلام قبول کرلیا

178

لندن(آئی این پی)مصر اور لیورپول فٹ کلب سے تعلق رکھنے والے فٹ بالر محمد صلاح کی طرز زندگی دیکھ کر ان کے ایک غیر مسلم مداح بین برڈ نے اسلام قبول کر لیا۔غیر ملکی جریدے کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے اسلام کی جانب سفر کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ محمد صلاح نے مجھے بہت متاثر کیا، میں جس طرح زندگی گزار رہا تھا اس تسلسل کو قائم رکھ سکتا تھا تاہم میں نے ایمان کا راستہ اپنایا جس نے مجھے مسلمان کر دیا۔انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ میں صرف محمد صلاح سے ملنا چاہتا ہوں ان کا ہاتھ ملا کر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔بین برڈ نے کہا کہ میرے دوستوں کو ابھی تک یقین نہیں کہ میں نے اسلام قبول کر لیا ہے کیونکہ میری زندگی گزارنے اور رہن سہن میں زیادہ فرق نہیں آیا ہے، ہاں اب میں فٹ بال مقابلوں کے دنوں میں شراب خانوں اور جوے کے اڈے پر نہیں جاتا۔انہوں نے شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے کہ اسلام قبول کرنے سے پہلے میری اس دین کے حوالے سے سوچ زیادہ مثبت نہیں تھی، میں بھی اور لوگوں کی طرح اس مذہب کو دقیانوسی سمجھتا تھا، لیکن میرے ان تمام خیالات کو محمد صلاح نے غلط ثابت کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ صلاح اللہ کی جانب سے دیا گیا ایک تحفہ ہیں جو دنیا میں اسلاموفوبیا کے خلاف لڑ رہے ہیں۔