پاک سری لنکا ٹی ٹونتی ، پہلا میچ آج لاہور میں ہوگا

199
لاہور: قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ فٹنس بہتر بنانے میں مصروف ہیں
لاہور: قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ فٹنس بہتر بنانے میں مصروف ہیں

لاہور(جسارت نیوز)انتظار کی گھڑیاں ختم،کراچی کے بعد لاہور میںانٹرنیشنل کرکٹ کا میلہ آج سے سجے گا۔پاکستان اور سری لنکا کے مابین 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا،میچ شام 6بجکر 30منٹ پر شروع ہوگا۔ بارش کے باعث پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ متاثر ہونے کا امکان ہے،دونوں ٹیموں نے قذافی اسٹڈیم میں بھرپور پریکٹس کی اور اپنی کمزوریوں پر قابو پانے کی کوشش کی ۔مہمان ٹیم نے ون ڈے کپتان تھریمانے کی جگہ مدوشنکا اور راجا پکسے کوشامل کیاہے،قیادت ڈاسن شناکا کریں گے۔ پاکستان ٹیم میں احمدشہزاد،عمراکمل اورفہیم اشرف کی واپسی ہوئی ہے۔پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے علیم ڈار اور احسن رضا آن فیلڈ امپائر، پاکستان کے ہی شوزاب رضا تھرڈ امپائر ،پاکستان کے آصف یعقوب فورتھ امپائر جبکہ آسٹریلوی ڈیوڈ بون میچ ریفری کے فرائض سرانجام دینگے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے مابین 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا،میچ شام 6 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔قذافی اسٹیڈیم میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز 5، 7اور 9اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔اس سے قبل پاکستان کی ٹیم نے آئی لینڈرز کو تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 2-0 سے شکست دی تھی، سری لنکن ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے بھی سرفراز احمد قومی ٹیم کی قیادت کرینگے جبکہ مہمان سری لنکن ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت داسن شناکا سرانجام دیں گے۔سری لنکن ٹیم سے ون ڈے کپتان تھریمانے کی جگہ لہیرو مدوشنکا اور بھانو کا راجاپکسے کوشامل کیاگیاہے۔مدوشنکانے ایک ٹی ٹوئنٹی کھیلا ہے۔راجا پکسے ڈیبیوکریں گے۔ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مہمان ٹیم کی قیادت آل رائونڈر ڈاسن شناکاکریں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت صوبے بھر میں وقفے وقفے سے بارش کے باعث پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ متاثر ہونے کا امکان ہے۔ بارش کے حالیہ سلسلے کے باعث لاہور میں کھیلا جانے والا پہلا میچ متاثر ہوسکتا ہے۔مہمان ٹیم کے لیے کراچی کے بعد لاہور میں بھی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ہوٹل میں کسی غیر متعلقہ آدمی کو ملنے کی اجازت نہیں ہے۔ دونوں ٹیمیں لاہور پہنچ چکی ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی کے لئے دونوں ٹیمیں پرعزم ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کانٹے دار مقابلے ہونگے۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کے علیم ڈار اور احسن رضا آن فیلڈ امپائر، پاکستان کے ہی شوزاب رضا تھرڈ امپائر ہونگے اور پاکستان کے آصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے جبکہ آسٹریلوی ڈیوڈ بون میچ ریفری کے فرائض سرانجام دینگے۔واضح رہے کہ کراچی میں کھیلے گئی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں بارش نے مداخلت کی تھی جس کے باعث میچ منسوخ کرناپڑا۔ اس طرح تین میچوں کی سیریز پاکستان نے دو صفر سے اپنے نام کرلی۔