پاک سری لنکا ٹی 20سیریز، لاہور پولیس نے اخراجات کی مد میں ڈھائی کروڑ روپے کے فنڈز مانگ لیے

108

لاہور(جسارت نیوز) پاک سری لنکا ٹی 20سیریز، لاہور پولیس نے سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کے کھانے پینے و رہائش سمیت سیکورٹی الات کے اخراجات کی مد میں ڈھائی کروڑ روپے کے فنڈز مانگ لیے۔ذرائع کے مطابق پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سریزکے سیکورٹی انتظامات کے لیے لاہورپولیس نے آئی جی پنجاب سے ڈھائی کروڑ روپے مانگ لیے ہیں، لاہورپولیس کے مطابق13ہزار سے زائد پولیس اہلکارڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، جبکہ ٹریفک پولیس ،ا سپیشل برانچ کے جوان بھی ڈیوٹی پرمامور ہوں گے اس کے ساتھ ساتھ دیگراضلاع سے آنیوالے اہلکاروں کے کھانے پینے، رہائش کیلئے فنڈزاستعمال ہو ں گے، سیکورٹی آلات، قناتیں و دیگر سامان منگوانے کیلئے بھی فنڈز استعمال ہو ں گے۔ سی سی پی اولاہورکی درخواست پر سوا کروڑ روپے کے فنڈز آئی جی پنجاب کی جانب سے جاری کر دیے جائیں گے جبکہ باقی رقم کے لیے محکمہ فنانس کی اجازت درکار ہو گی۔