لاہور: اسپتال کی لفٹ میں پھنس کر لڑکاجاں بحق ،وزیر اعلیٰ کا تحقیقات کا حکم

121

لاہور (نمائندہ جسارت) میو اسپتال میں 12 سالہ فہد لفٹ کے گیپ میں پھنس کر جاں بحق ہو گیا، بتایا گیا ہے کہ جب یہ افسوس ناک واقعہ رونما ہوا تو اس وقت لفٹ آپریٹر لفٹ میں موجود نہیں تھا۔ شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت فہد کو لفٹ سے نکال کر ایمرجنسی منتقل کیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا، فہد اسپتال میں زیر علاج ڈینگی بخار میں مبتلا اپنے والد کی تیمار داری کے لیے آیا تھا ۔ متوفی کے والد نے اس حادثے کو اسپتال کی انتظامیہ کی غفلت قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے میرا بچہ چاہیے ۔علاوہ ازیںوزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔انہوںنے جاں بحق لڑکے کے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے ۔