آزادی مارچ، ذاتی بغض و عناد کے سوا کچھ نہیں ،اسد قیصر

289
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر عام افراد کیلیے گیلری کا افتتاح کررہے ہیں
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر عام افراد کیلیے گیلری کا افتتاح کررہے ہیں

اسلام آباد (صباح نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کو خطرات ہیں، آزادی مارچ، ذاتی بغض اور عناد کے سوا کچھ نہیں ہے، پوری قوم کشمیر پر متحد ہے ایسے میں دھرنوں اور مارچ کی ضرورت نہیں ،مسائل میں گھرا ملک دھرنوں کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کو قومی اسمبلی اجلاس کی کاروائی عام آدمی کو دکھانے کے لیے گیلری اور استقبالیہ کے افتتاح کے موقع پر کیا ۔ افتتاح اسپیکر قومی اسمبلی نے کیا۔ عام آدمی کی گیلری پاس نادرا کے جاری کردہ کمپیوٹرئزڈ قومی شناختی کارڈ کے حامل افراد کو جاری کیے جائیں گے۔ عام آدمی گیلری پاس ناقابل انتقال ہے ۔