پی ٹی آئی کے مالیاتی معاملات کی پڑتال اے ریٹڈ آڈٹ فرم کرتی ہے،احمد جواد

102

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے مالیاتی معاملات کی پڑتال اے ریٹڈ آڈٹ فرم باقاعدگی سے کرتی ہے، الیکشن کمیشن میں زیر سماعت مقدمہ ’’مسترد شدہ کرداروں‘‘ کی ملی بھگت کا شاخسانہ ہے، نیب سے عدالت عظمیٰ تک ہر فورم سے بددیانتی کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والوں کو سب اپنے جیسے نظر آتے ہیں، ایک نہیں اس قسم کے درجنوں مقدمات بھی قائم کر لیں نواز شریف کے سینے سے ’’بددیانتی‘‘ کا تمغہ نہیں ہٹا سکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر اپنے ردعمل میں کیا۔ احمد جواد نے کہا کہ تحریک انصاف کے خلاف نام نہاد ’’ممنوعہ فنڈنگ‘‘ کا کیس کیا ہے، مریم بی بی کے بیان سے سب ظاہر ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ پہنچی وہیں پر خاک جہاں کا خمیر تھا، اکبرایس بابر کو مسلم لیگ ن کی سیاسی حمایت مبارک ہو۔