سندھ اور بلوچستان میں اینٹی گیس تھیفٹ آپریشن مزید تیز کردیا گیا

99

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس جی سی نے آپریشن گرفت مہم کے تحت سندھ اور بلوچستان میں اینٹی گیس تھیفٹ آپریشن کو مزید تیز کردیا ہے ۔ سیکورٹی سروسزاینڈ کائونٹر گیس تھیفٹ آپریشن (SS AND CGTO) اور کسٹمر ریلشن ڈپارٹمنٹس کی ٹیم کی جانب سے حالیہ چھاپو ں کے دوران میںکراچی، حیدر آباد، سکھر، لاڑکانہ اور کوئٹہ کے علاقوں میں متعدد رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ صارفین زیر زمین اور اوور ہیڈ مین سپلائی لائنز سے گیس کی چوری کرنے میں ملوث پائے گئے ۔ ٹیمز نے کلیمپس، کانفسکیٹڈ ربر کے پائپس کو ہٹایا، جرمانہ عائد کرتے ہوئے گیس چوروں کے خلاف کیسز درج کیے اور دعوے دائر کردیے گئے۔ مجرمان کوجیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کے لیے سخت قانونی کارروائی جارہی ہے ۔ مزید بر آں کوئٹہ میں گیس یوٹیلیٹی کورٹ نے گیس چوری کے ملزم حارث خان کو 5سال کی سزا سنائی اور 1لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ۔کراچی اور لاڑکانہ میںبھی متعدد مجرمان کو گرفتار کیا گیااور ان کاٹرائل کیا جائے گا ۔ میژرمنٹ ، سیلز اور SS and CGTO ڈپارٹمنٹ پر مشتمل ٹیمز نے گیس سیلز معاہدوں اور میٹر سائز کی کسی بھی خلاف ورزی کو چیک کرنے کے لئے کئی صنعتوں کاباقاعدہ تفصیلی معائنہ کیا۔ جو سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ 2018سے ایس ایس جی سی نے 121,975چوری کے کیسز پکڑے جس سے 9800 MMCFD گیس والیم (Rs. 6,335 millions in monetary terms) کوبچانے میں مدد ملی ۔اب تک 20سے زائد افراد کو سزا دی جاچکی ہے۔