پاکستان سالانہ 6ارب ڈالر سے زائد کیمیکل درآمد کرتا ہے

93

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان سالانہ 6 ارب ڈالر سے زائد کیمیکل درآمدات کرتا ہے کیمیکلز کی قومی درآمدات میں سالانہ 7فیصد اضافہ ہو رہا ہے اور کیمیکلز کی درآمدات مجموعی قومی درآمدات کے 17فیصد کے قریب ہے۔ پاکستان کیمیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ابرار احمد نے کہا ہے کہ ملک کے اقتصادی مسائل پر قابو پانے کے لئے کیمیکل انڈسٹری کے شعبہ کی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔جرمنی جاپان چین اور امریکہ سمیت دیگر ترقی یافتہ ممالک نے کیمیکل کے شعبہ کی ترقی سے اقتصادی استحکام اور خوشحالی کی منازل طے کی ہیں۔