سندھ میں سی این جی اسٹیشنزآج کھلے رہیں گے

110

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی ہفتہ کی صبح آٹھ بجے بحال کردی جائے گی ۔سوئی سدرن کمپنی نے صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو جمعہ کی صبح آٹھ بجے سے ہفتہ کی صبح آٹھ بجے تک چوبیس گھنٹے کے لیے گیس فراہمی معطل رکھنے کے احکامات جاری کیے تھے،صوبے بھر میں پیر اور بدھ کے روز بھی سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی معطل رکھی گئی تھی ۔