مرکنٹائل ایکس چینج میں 13.7ارب روپے کے سودے

103

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روزپی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 4,110 کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز, انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 13.7ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 13,640 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 9.866 ارب روپے تھی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.686 ارب روپے, این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 758.950 ملین روپے, کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 711.078 ملین روپے, پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 206.376 ملین روپے, ڈی جے کے سودوں کی مالیت 198.912 ملین روپے, پلیڈیم کے سودوں کی مالیت 127.846 ملین روپے, قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 83.513 ملین روپے, چاندی کے سودوں کی مالیت 48.699 ملین روپے, ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 35.195 ملین روپے, کاپر کے سودوں کی مالیت 8.795 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 4.024 ملین روپے رہی۔ ایگریکلچرل کموڈٹیز میں کاٹن کی 11 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 13.958 ملین روپے تھی۔