عقیل کریم ڈھیڈھی کو وزیر اعظم کا مشیر مقرر کیا جائے،عبد الرحیم جانو

141

کراچی (اسٹاف رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری FPCCIکے سابق سینئر نائب صدر اور رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان REAPکے سابق چیئرمین عبد الرحیم جانو نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان صاحب سے اپیل کی ہے کہ عقیل کریم ڈھیڈھی کو مشیر برائے معاشی امور اور سرمایہ کاری مقرر کیا جائے اور ان کے وسیع تجربے کو ملک کے اجتماعی مفاد کے لیے استعمال کیا جائے ۔ انہوں نے بتایا کہ عقیل کریم ڈھیڈھی تاجر برادری کے اہم رہنما ، خالص قوم پرست اور مہربان شخصیت ہیں ۔اس کے علاو ہ معاشی اور سماجی بہتری کے لیے ان کی خدمات قابل تحسین ہیں ۔ وہ ملک پر آنے والی ہر آزمائش کی گھڑی ، چاہے وہ سیلاب کی صورت میں ہو یا زلزلے کی صورت میں وہ ہر وقت ملک کی عوا م کی خدمت کے لیے آگے رہتے ہیں ۔ انہوں نے سماجی بہبود کے کئی شعبے مثلاََ غیر شادی شدہ لڑکیوں کی شادی کے لیے میرج بیورو ، شعبہ تعلیم ، بے روزگار افراد کو روزگار فراہم کرنے کے لیے امپلائمنٹ اور اس کے علاوہ دیگر کئی شعبہ جات تشکیل دیے ہیں جو ہمارے ملک کے تعلیم یافتہ اور ضرورتمند افراد کی بہتری کے لیے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔ عقیل کریم ڈھیڈھی جو کہ میمن لیڈر شپ فورم (MLF)کے سر پرست اعلیٰ بھی ہیں انہوں نے ساری دنیا کے مختلف سیکٹر سے تعلق رکھنے والے میمن برادری کے افراد کو 16تا 19جنوری 2020 ء کراچی میں ہونے والی چار روزہ کانفرنس میں شرکت دی دعوت دی ہے۔ جس میں امید ہے کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کانفرنس کے پانچ سیشن میں سے کوئی ایک سیشن میں شرکت فرمائیں گے اور دنیا کے اہم سر مایہ کاروں کو پاکستان میں سر مایہ کاری کی جانب راغب کرنے کی کوشش کریں گے ۔