جیکب آباد ،تیز رفتارموٹرسائیکل کی ٹکر،ضعیف شخص جاں بحق

101

جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد بائی پاس پر موٹرسائیکل کی ٹکر، ضعیف شخص فوت۔ جیکب آباد کے صدر تھانے کی حدود میں واقع الفاروق پمپ کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر کے نتیجے میں قصبہ نورمحمد بروہی کا رہائشی 50سالہ عبدالغنی بروہی فوت ہو گیا عبدالغنی روڈ عبور کر رہا تھا جبکہ قادر پور کا رہائشی ریاض کھوسو زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ زخمی کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔