سجاول، گائو حاجی غلام نبی زئور میں مسلح افراد کے حملے سے مولوی حافظ عبدالغنی زخمی

150

سجاول (نمائندہ جسارت) میرپور بٹھورو کے قریب گائوں حاجی غلام نبی زؤر میں مولوی حافظ عبدالغنی زؤر کو اپنی ہی برادری کے پانچ افراد ارشاد زؤر، گلزار، عرفان، اویس اورخالد زؤر نے کلہاڑی اور لاٹھیوں سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔ متاثرہ شخص کے بھائیوں نے صحافیوں کو بتایا کہ دو روز گزر جانے کے بعد بھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ حافظ غنی زؤر کے بھائیوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ملزمان بااثر ہیں اور ان کی پشت پناہی یہاں کے وڈیرے کررہے ہیں ۔ مذکورہ افرد ہم پر اس سے قبل بھی دو مرتبہ حملہ کرچکے ہیں، مقامی پولیس کی بروقت کارروائی نہ کرنے کی وجہ سے وہ مزید دیدہ دلیر ہوچکے ہیں۔ واقعے کی رپورٹ بٹھورو تھانے پر درج کرائی مگر ابھی تک پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ انہوں نے حکومت سندھ، آئی جی اور اعلیٰ عدالتوں سے اپیل کی ہے کہ خدارا ہمیں، عزت سے جینے دیں اور ہمیں تحفظ فراہم کریں۔